Quran Surah An-Nas114 Chapter See Scientific & Rational Urdu & English Translation in Description
Quran, Surah An-Nas, 114.mp4
قرآن، سورہ الناس 114, علمی/ سائنٹفک اور عقلی/ ریشنل اردو ترجمہ:
"اے نبی! کھلا اعلان کر دیجیئے کہ " میں پناہ مانگتا ہوں، پوری انسانیت کے سامانِ زیست فراہم کرنے والے کی, تمام انسانیت کے آقا اور مالک کی، تمام انسانیت کے خود مختار حکمران کی، چھپی ہوئی سازشوں کے اس شر سے جو انسانوں کے سینوں میں حرص اور وسوسے ڈال دیتا ہے اور جو چھپے ہوئے طاقتور کرداروں کی جانب سے اور عام انسانوں کے ذریعے سے پھیلایا جاتا ہے" _
[اورنگزیب یوسفزئی]
____________________________________________
روایتی ترجمہ:
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾
کہہ دو: میں پناہ مانگتا ہوں لوگوں کے رب کی!
مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾
لوگوں کے بادشاہ کی!
اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾
لوگوں کے معبود کی!
مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۬ ۙ الۡخَنَّاسِ ۪ۙ﴿۴﴾
وسوسہ ڈالنے والے ، دبک جانے والے کی آفت سے!
الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے ۔
مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿۶﴾
جنوں میں سے اور انسانوں میں سے!
[امین احسن اصلاحی]
____________________________________________
سورہ الناس 114
[ڈاکٹر شبیر احمد]
مترجم کا نوٹ:
_________________________________________
Comments
Post a Comment